نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا گیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 22:43

نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا گیا

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) نادرا کی جانب سے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایت پر نادرا نے شناختی کارڈ بنوانے کے عمل کو انتہائی آسان کردیا ہے اور اس سلسلے میں کئی رکاوٹوں کو ختم کردیا ہے۔

(جاری ہے)

اب 20 روپے کے اسٹام پیپر کی مدد سے ریکارڈ میں کسی بھی قسم کی تبدیلی کروائی جاسکے گی، اس مقصد کیلئے اضافی دستاویزات کی ضرورت نہیں ہو گی۔

اسٹام پیپر کسی سرکاری گرید 17 کے آفیسر سے تصدیق کروانے کی شرط بھی ختم کردی گئی ہے۔ یہ کام کسی بھی شناختی کارڈ ہولڈر سے کروایا جاسکے گا۔تاریخ پیدائش کیلئے کمپیوٹرائزڈ برتھ سرٹیفیکیٹ، نام کی تبدیلی کیلئے اخبار میں اشتہارجبکہ بیوی کے نام کے اندراج کیلئے نکاح نامہ جمع کروانے کی شرائط بھی ختم کردی گئی ہیں۔ نادرا کی اس نئی پالیسی کا اطلاق 23 نومبر سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :