وزیراعلیٰ کی دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے پرامن انعقاد پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن وامان کو شاباش

بلدیاتی الیکشن میں پرامن پولنگ پر پولیس اور انتظامیہ مبارکباد کی مستحق ہے: شہبازشریف حکومت پنجاب کی سیاسی و انتظامی ٹیم اور وفاقی اداروں نے بلدیاتی الیکشن کی پرامن فضا کے لئے موثر اقدامات کئے: وزیراعلیٰ

جمعہ 20 نومبر 2015 22:32

وزیراعلیٰ کی دوسرے مرحلے میں پنجاب کے 12اضلاع میں بلدیاتی الیکشن کے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 نومبر۔2015ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے صوبے کے 12 اضلاع میں پرامن ماحول میں شفاف انداز میں بلدیاتی الیکشن کے دوسرے مرحلے کے انعقاد پر گہرے اطمینان کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے بے پایاں فضل و کرم‘ متعلقہ اداروں کی محنت و جانفشانی کے باعث پولنگ کا عمل پرامن رہا جس پر صوبائی کابینہ کمیٹی برائے امن و امان‘ متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ و پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

پنجاب حکومت کی سیاسی و انتظامی ٹیم نے پرامن فضا یقینی بنانے کیلئے شبانہ روز محنت کر کے موثر اقدامات اٹھائے اور بلاشبہ شاندار انتظامات کرنے کا کریڈٹ ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب حکومت کے متعلقہ اداروں اور محکموں کے ساتھ وفاقی اداروں نے بھی سازگار ماحول میں بلدیاتی انتخابات کا انعقاد یقینی بنایا اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پرامن ماحول یقینی بنانے کے حوالے سے مثالی اقدامات کئے۔

(جاری ہے)

جس پر میں تمام متعلقہ حکام کو شاباش دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم کے باعث پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کادوسرا مرحلہ بخیروخوبی اختتام کو پہنچا اور پنجاب حکومت کے امن عامہ برقرار رکھنے کے لئے کئے جانے والے اقدامات دیگر صوبوں سے انتہائی بہتر اور فول پروف تھے ۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پوری ٹیم نے انتہائی تندہی سے فرائض سرانجام دیئے اور امن و امان کی فضا برقرار رکھنے کیلئے جو کام کیا ہے وہ قابل تحسین ہے۔

پنجاب حکومت کے موثر اور بروقت اقدامات کے باعث نہ صرف اسلحہ کی نمائش کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائی کی گئی بلکہ قانون ہاتھ میں لینے والوں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا گیا۔ صوبے میں قانون اور انصاف کی عملداری یقینی بنانے کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے باعث 12اضلاع میں انتہائی پرامن انداز میں پولنگ ہوئی اور ووٹرز نے پرامن انداز میں حق رائے دہی استعمال کیا