پا کستان اور روس کے ما بین مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پا نچ ور کنگ گرو پس کے قیام کا جا ئزہ لینے کا فیصلہ،دونوں مما لک کے ما بین براہ راست فضا ئی را بطوں کی تجو یز کا خیر مقد م، آ ئندہ سال بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس ما سکو میں ہو گا،و فا قی وزیر خزا نہ اور روس کی فیڈ رل ڈرگ کنٹرول سروس کے ڈائر یکٹر کی میڈ یا بر یفنگ

جمعہ 20 نومبر 2015 22:07

پا کستان اور روس کے ما بین مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے پا نچ ور کنگ گرو ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔20 نومبر۔2015ء) پا کستان اور روس کے ما بین توا نا ئی، تجا رت،خوراک وزراعت،ٹیکسٹا ئل سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو فرو غ دینے پر اتفا ق رائے طے پا گیا ہے،دو نوں مما لک کی عوام اور تا جروں کے ما بین مؤثر را بطوں کیلئے برا ہ راست فضا ئی را بطوں کی روسی تجو یز کاخیر مقدم ،پا نچو یں بین الحکومتی کمیشن کا اجلاس آ ئند ہ سال ما سکو میں ہو گا ۔

جمعہ کو پا کستان اور روس کے ما بین تجا رت،معیشت، سا ئنس اور تکنیکی تعاون کے حوا لے سے چو تھی بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس کے اختتام پر و فا قی وزیر خزا نہ اسحا ق ڈار اور روس کی فیڈرل ڈرگ کنٹرول سروس کے ڈائر یکٹر وکٹرایوانوو نے طے پا نے معا ملات کے حوا لے میڈ یا کو آگا ہ کیا۔

(جاری ہے)

دو نوں مما لک کے ما بین توا نا ئی، تجا رت،خوراک وزراعت،ٹیکسٹا ئل،سر ما یہ کا ری،آ ئل اور گیس کی پیداوار، صنعتوں کی بہتری،ڈرگ کنٹرول سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کے حوا لے سے اتفاق کیا گیا۔

روس کی جا نب سے دونوں مما لک کے ما بین برا رہ راست فضا ئی را بطوں کی تھو یز دی گئی جسے منظور کیا گیا۔بین الحکومتی کمیشن نے دو نوں مما لک کے ما بین مختلف معا ملا ت کے حوا لے سے طے پا نے والے ڈرافٹ پر اطمینان کا اظہار کیا ۔و فا قی وزرت پیٹرولیم و قدرتی و سائل اور پا نی وبجلی نے توا نا ئی کے شعبے کی بہتری کیلئے روسی وزارتوں کے ساتھ معا ہدے پر دستخط کیئے۔

وزیر خزا نہ اسحا ق ڈار نے روس کی جا نب سے پا کستان میں کرا چی تا ملتان گیس پا ئپ لا ئن کی تعمیر پر بھا ری سر ما یہ کا ری کا خیر مقد م کیا۔روس کے سر کا ری اور نجی شعبوں سے تعلق ر کھنے والے 60سے زائد و فود کی بین الحکومتی کمیشن کے اجلاس میں شر کت حو صلہ افزاء اقدام ہے۔کمیشن کی سا ئیڈ لا ئنز پر پہلے پا ک روس سر ما یہ کا ری فورم کے اجلاس کا انعقاد بھی بہتر ین قدم تھا جس میں دو نو ں مما لک کے تا جروں اور سر ما یہ کا روں کی بڑی تعداد نے شر کت کی۔

روس نے پا کستانی زرعی مصنوعات کیے معیار کو سرا ہتے ہو ئے بر آ مدات میں اضا فے کی امید کا اظہار کیا۔دو نوں مما لک کے ما بین سر ما یہ کا ری و بینکنگ،انڈسٹری،خوراک و زراعت،ٹرا نسپورٹ و لا جسٹکس اور تعلیم کے حوا لے سے پا نچ ور کنگ گرو پس کے قیام کے امکا نات پر غور کر نے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :