پیپلز پارٹی نے بدین میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات جاری کردیں

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 21:55

پیپلز پارٹی نے بدین میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات جاری کردیں

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) پیپلز پارٹی نے بدین میں بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات جاری کردی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی نے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں بدین میں ذوالفقار مرزا گروپ کے ہاتھوں شکست کھانے کی وجوہات جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے سینیٹرفرحت اللہ بابر کا وجوہات بتاتے ہوئے کہنا ہے کہ بلدیاتی انتخابات سے ایک روز قبل 15 پولیس افسران کو توہین عدالت کا مرتب قرار دے کر معطل کردیا گیا جبکہ پیپلز پارٹی کے ضلعی صدر کو ڈی جی رینجرز کی موجودگی میں گرفتار کیا گیا۔ پولیس افسران کیخلاف فیصلہ قانونی طور پر بالکل ٹھیک تاہم ذوالفقار مرزا کی جانب سے اسے اپنے حق میں استعال کیا گیا جو پیپلز پارٹی کی شکست کا باعث بنا۔