رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی رہائی پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 21:34

رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی رہائی پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا

کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) رینجرز نے کراچی میں ٹارگٹ کلرز کی رہائی پر شدید تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق آج کراچی میں رینجرز اہلکاروں پر حملے اور ان کی شہادت کے بعد رینجرز حکام کی جانب سے مختلف معاملات پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

رینجرز نے کراچی آپریشن میں پکڑے جانے والے ٹارگٹ کلرز کی رہائی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ رینجرز حکام نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ رہائی پانے والے ٹارگٹ کلرز ہی اہلکاروں پر حملے میں ملوث ہوسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :