Live Updates

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں کی ن لیگ میں شمولیت

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 21:15

تحریک انصاف کو بڑا دھچکا، بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل شاہ ..

ملتان(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیسرے مرحلے سے قبل تحریک انصاف کو بڑا دھچکا پہنچا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کے سینئیر رہنما اور نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی کے قریبی ساتھیوں نے ملتان میں ن لیگ میں شمولیت اختیار کرلی ہے۔ جن افراد نے ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے ان میں شاہ محمود قریشی کے قریبی دوست ساجد بھٹہ، ملک طاہراور دیگر شامل ہیں۔ ان افراد نے ٹکٹ نہ ملنے پر تحریک انصاف کو خیرآباد کہہ کر ن لیگ میں شمولیت اختیار کی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات