اورنگی ٹاون میں رینجرز کی بڑی کاروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا

muhammad ali محمد علی جمعہ 20 نومبر 2015 20:58

اورنگی ٹاون میں رینجرز کی بڑی کاروائی، بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.20 نومبر 2015 ء) اورنگی ٹاون میں رینجرز کی بڑی کاروائی کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں بلدیہ ٹاون میں رینجرز پر حملے کے باعث 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

(جاری ہے)

اس واقعے کے بعد رینجرز کی جانب سے کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں بڑی کاروائی کی گئی ہے۔ کاروائی میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور بارود برآمد کرلیا گیا ہے۔ یہ اسلحہ اور بارود بلدیاتی الیکشن کے موقع پر امن و امان کی صورتحال خراب کیلئے استعمال ہونا تھا۔

متعلقہ عنوان :