کراچی اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان

کے ایس ای 100 انڈیکس 51.44 پوائنٹس کی کمی سے 33857 پوائنٹس پر بند

جمعہ 20 نومبر 2015 20:22

کراچی ۔ 20 نومبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔20 نومبر۔2015ء) کراچی اسٹاک ایکسچینج (کے ایس ای) میں مندی کا رجحان رہا، کے ایس ای 100 انڈیکس 51.44 پوائنٹس کی کمی سے 33857 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق کاروباری ہفتہ کے آخری روز جمعہ کوکراچی اسٹاک ایکسچینج میں حصص کی خرید و فروخت میں مندی کا رجحان رہا اور کے ایس ای 100 انڈیکس 51.44 پوائنٹس کی کمی سے 33857 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس بھی 54.94 پوائنٹس کی مندی سے 20000.79 پوائنٹس پر بند ہوا۔

مزیدبرآں کے ایس سی آل شیئر انڈیکس میں 37.23 پوائنٹس کی کمی رونماء ہوئی جبکہ کے ایم آئی 30 انڈیکس میں بھی 291.42 پوائنٹس کی کمی مندی ریکارڈ کی گئی۔ دریں اثناء بینکس ٹریڈ ایبل (بی اے ٹی آئی) انڈیکس 4.98 پوائنٹس کے اضافہ سے 16179.13 پوائنٹس پر بند ہوا تاہم آئل اینڈ گیس ٹریڈ ایبل (او جی ٹی آئی) انڈیکس 49.40 پوائنٹس کی کمی سے 12672.41 پوائنٹس اور آل شیئرز اسلامک انڈیکس 36.92 پوائنٹس کی مندی سے 15715.49 پوائنٹس پر بند ہوا۔

(جاری ہے)

مارکیٹ میں مجموعی طور پر 361 کمپنیوں کے حصص کا لین دین ہوا جن میں سے 154 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 189 کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں مندی اور 18 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ سب سے زیادہ تیزی باٹا (پاک) کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی جس کے حصص کی قیمت 75 روپے کے اضافہ سے 3000 روپے پر بند ہوئی۔ اسی طرح ایکسائیڈ (پاک) کے حصص کے سودے بھی 45.36 روپے کی تیزی سے 1006.86 روپے پر بند ہوئے۔

سب سے زیادہ مندی یونی لیور فوڈز اور ہنڈا اٹلس کارز کے حصص کی قیمتوں میں ہوئی۔ یونی لیور فوڈز کے حصص کی قیمت 148.89 روپے کی مندی سے 6321.11 روپے اور ہنڈا اٹلس کارز کے حصص کی قیمت بھی 13.20 روپے کی کمی سے 256.52 روپے رہ گئی۔ سب سے زیادہ کاروبار سلک بینک لمیٹڈ کے حصص میں ہوا جو 3 کروڑ 32 لاکھ 78 ہزار 500 شیئرز رہا جس کی قیمت 1.90 روپے سے شروع ہو کر 1.93 روپے پر بند ہوئی جبکہ ٹی آر جی پاک لمیٹڈ کے 1 کروڑ 57 لاکھ 98 ہزار 500 حصص کے سودے 39.49 روپے سے شروع ہو کر 40.61 روپے فی حصص پر بند ہوئے۔

مجموعی طور پر 18 کروڑ 23 لاکھ 88 ہزار 730 حصص کا کاروبار ہوا جس کا تجارتی حجم 5 ارب 93 کروڑ 38 لاکھ 46 ہزار 39 روپے رہا۔ مارکیٹ کیپیٹل 71 کھرب 86 ارب 54 کروڑ 50 لاکھ 93 ہزار 800 روپے سے کم ہو کر 71 کھرب 75 ارب 66 کروڑ 82 لاکھ 32 ہزار 4 روپے رہ گیا۔ فیوچر ٹریڈنگ میں 127 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں تیزی، 17 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں مندی اور 2 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا جبکہ 79 لاکھ 94 ہزار حصص کا کاروبار ہوا۔