آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات ، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 20 نومبر 2015 11:01

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات ، ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 20 نومبر 2015 ء) : آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے وائٹ ہاؤس میں امریکہ کے نائب صدر جوبائیڈن سے ملاقات کی ، آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا. واضح رہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف امریکہ کے پانچ روزہ سرکاری دورہ پر ہیں، اپنے دورے کے دوران انہوں نے امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع ایشٹن کارٹر سمیت وزارت خارجہ و دفاع کے اعلی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں۔

(جاری ہے)

جبکہ آرمی چیف نے امریکی سینٹ کی انٹیلی جنس کی کمیٹی کے چیئرمین رچرڈ بر اور وائس چیئرمین ڈائنی فلینسٹن سے بھی ملاقات کی اور علاقائی مسائل سمیت دہشتگردی کے مقابلے کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا۔