Live Updates

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ذوالفقار مرزا کو ٹیلی فون ، بدین میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی پر مبارکباددی

بدین کی طرح دوسرے شہروں میں بھی کامیابی حاصل کریں گے، اب کسی کو سندھ کارڈ استعمال کرنے نہیں دیں گے، کرپشن کے خلاف ایک بھرپور جذبے کے ساتھ کام کریں گے، سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا

جمعرات 19 نومبر 2015 23:10

پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کا ذوالفقار مرزا کو ٹیلی فون ، بدین میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو فون کر کے بدین میں بلدیاتی انتخابات میں شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباددی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جمعرات کو پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے سندھ کے سابق وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا کو ٹیلیفون کیا اور انہیں بدین میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کو شکست دینے اور شاندار کامیابی حاصل کرنے پر مبارکباددی۔

عمران خان سے ٹیلیفونک گفتگو کے دوران ذوالفقار مرزا نے کہا کہ بدین کی طرح دوسرے شہروں میں بھی کامیابی حاصل کریں گے اور اب کسی کو سندھ کارڈ استعمال کرنے نہیں دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن کے خلاف ایک بھرپور جذبے کے ساتھ کام کریں گے۔ ذوالفقار مرزا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اگر ہم کرپشن کے خلاف ڈٹے رہے تو سب ٹھیک ہو جائے گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات