بھارت مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزفائر کی خلاف ورزی کررہاہے، ابھی تک ممبئی دھماکوں بارے ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے ، سمجھوتہ ایکسپریس دھماکوں بارے اس کی پیش رفت صفر ہے ، کشمیر متنازعہ علاقہ ہے ، پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس کا پُرامن حل چاہتا ہے ،بھارت کیساتھ تمام حل طلب ایشوز پر بغیر پیشگی شرائط کے بات چیت کو تیار ہیں بھارت کا اس حوالے سے مثبت جواب نہیں آیا، پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے ،پاکستان اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قراردی جانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کا پابند ہے، جماعت الدعوۃ کو کالعدم قرارنہیں دیا گیا،مانیٹرنگ کی جارہی ہے ، وزیر اعظم کا دورہ امریکہ سے قومی مفادات حاصل ہوئے ،امریکہ نے بھارت سے متعلق پاکستان کے تحفظات تسلیم کئے،آرمی چیف کا دورہ امریکہ وزیراعظم کے دورے کا فالواپ ہے

وزیر اعظم کے مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور معاون خصوصی طارق فاطمی کی سینیٹ کی قائمہ کمیٹی امور خارجہ کو بریفنگ وزارت خارجہ کے حکام آئندہ اجلاس میں کمیٹی کو را کی پاکستان میں مداخلت بارے ان کیمرہ بریفنگ دینگے

جمعرات 19 نومبر 2015 21:36

بھارت مسلسل ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیزفائر کی خلاف ورزی کررہاہے، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) وزیر اعظم نواز شریف کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم نواز شریف کا دورہ امریکہ انتہائی کامیاب رہا،دورے سے قومی مفادات حاصل ہوئے ہیں ،امریکہ نے بھارت سے متعلق پاکستان کے تحفظات کو تسلیم کیا ہے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا دورہ امریکہ وزیراعظم کے دورے کا فالواپ ہے جبکہ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان ہمسایہ ممالک کے ساتھ دوستانہ تعلقات کی پالیسی پر گامزن ہے،بھارت مسلسل لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤڈریز پر سیزفائر معاہدہ کی خلاف ورزی کررہاہے،جس کا ہم نے اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی اداروں میں احتجاج کیا ہے،بھارت نے بمبئی دھماکوں پر ٹھوس ثبوت پیش نہیں کئے اور بھارت پاکستانی کمیشن کو بھی بھارت میں ٹھوس ثبوت فراہم کرنے میں ناکام رہا،کشمیر پر پاکستان کا دوٹوک موقف ہے کہ کشمیر ایک متنازعہ علاقہ ہے اور پاکستان اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق اس کا پُرامن حل چاہتا ہے۔

(جاری ہے)

بھارت کیساتھ تمام حل طلب ایشوز پر بغیر پیشگی شرائط کے بات چیت کو تیار ہیں مگر بھارت کی طرف سے اس حوالے سے مثبت جواب نہیں آیا، اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قراردی جانے والی تنظیموں کے خلاف پاکستان ایکشن لینے کا پابند ہے،لشکر طیبہ پاکستان میں بھی کالعدم قراردی جاچکی ہے،اس لیے امریکہ میں مشترکہ اعلامیے میں اس کے خلاف ایکشن لینے کا کہا گیا ، جماعت الدعوۃ کو کالعدم قرارنہیں دیا تاہم اس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔

جمعرات کو کمیٹی کا اجلاس چیئر پرسن نزہت صادق کی زیرصدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوا،اجلاس میں کمیٹی اراکین سمیت وزیراعظم نوازشریف کے معاون خصوصی برائے خارجہ امور،مشیر خارجہ اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے معاون خصوصی طارق فاطمی نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف کے دورے سے قبل غیرملکی میڈیا میں چھوٹے کیمیائی ہتھیار بنانے اور دورے کے دوران اس حوالے سے معاہدہ کی خبریں شائع ہوتی رہیں،امریکہ میں پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوال کے جواب میں میں نے چھوٹے کیمیائی ہتھیار بنانے کی بات کی ہے،انہوں نے کہا کہ میرے بیان کو بھارتی میڈیا نے توڑ مروڑ کر پیش کیا اور کہا کہ پاکستان نے چھوٹے کیمیائی ہتھیاربنانے اور ان کونصب کرنے کا اعلان کردیا ہے،طارق فاطمی نے کہا کہ پاکستان ایٹمی ہتھیار بنانے کا مقصد صرف بھارتی جارحیت کو روکنا ہے۔

طارق فاطمی نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جانب سے کالعدم قراردی جانے والی تنظیموں کے خلاف پاکستان ایکشن لینے کا پابند ہے،لشکر طیبہ پاکستان میں بھی کالعدم قراردی جاچکی ہے،اس لیے امریکہ میں مشترکہ اعلامیے میں اس کے خلاف ایکشن لینے کا کہا گیا انہوں نے کہا کہ جماعت الدعوۃ کو کالعدم قرارنہیں دیا مگر اس کی مانیٹرنگ کررہے ہیں۔ سینیٹر فرحت اﷲ نے مشیر خارجہ سے کہاکہ بھارتی خفیہ ایجنسی را کی پاکستان میں مداخلت کے ثبوت کمیٹی میں فوری طور پر پیش کئے جائیں جس پر سرتاج عزیز نے کہاکہ یہ انتہائی معاملہ ہے اور اس حوالے سے ثبوت کمیٹ کے سامنے پیش نہیں کئے جاسکتے تاہم اس حوالے سے کمیٹی کو آئندہ اجلاس میں چید ہ چیدہ نکات بارے ان کیمرہ بریفنگ دی جائیگی۔