Live Updates

تحریک انصاف کی حمایت کیوں کی؟ بیٹے نے باپ کو قتل کرکے خود کشی کرلی

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 21:23

تحریک انصاف کی حمایت کیوں کی؟ بیٹے نے باپ کو قتل کرکے خود کشی کرلی
شیخوپورہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) بیٹے نے تحریک انصاف کی حمایت کرنے پر سگے باپ کو قتل کرکے خود کشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے موقع پر مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کی آپس کی جنگ نے باپ اور بیٹے کی زندگی چھین لی ہے۔

(جاری ہے)

شیخوپورہ کے علاقے ننگل ساہداں میں ووٹ دینے کے معاملے پر باپ اور بیٹے کے مابین جھگڑاہوگیا۔ باپ تحریک انصاف کو ووٹ دینا چاہتا تھا جبکہ بیٹا ن لیگ کو۔ جھگڑا بڑھنے پر بیٹے نے باپ کو قتل کر خود بھی خود کشی کرلی۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :