مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما لشکر رئیسانی نے استعفا دے دیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 21:11

مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما لشکر رئیسانی نے استعفا دے دیا

کوئٹہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.19 نومبر 2015 ء) مسلم لیگ ن بلوچستان کے رہنما لشکر رئیسانی نے استعفا دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن بلوچستان کے اہم رہنما لشکر رئیسانی نے پارٹی رکنیت اور عہدے سے استعفا دے دیا۔

(جاری ہے)

لشکر رئیسانی نے اپنا استعفا وزیراعظم نواز شریف کو بھجوا دیا ہے۔ لشکر رئیسانی نے استعفا دیے جانے کی وجوہات بتانے سے گریز کیا ہے۔ لشکر رئیسانی کے اس اقدام کو مسلم لیگ ن کیلئے بڑا دھچکا قرار دیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :