گوجرانوالہ ، دلہن نے سسرال جانے سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا

جمعرات 19 نومبر 2015 21:03

گوجرانوالہ ، دلہن نے سسرال جانے سے پہلے ووٹ کاسٹ کیا

گوجرانوالہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔19 نومبر۔2015ء) گوجرانوالہ میں ایک دلہن نے سسرال جانے سے پہلے پولنگ اسٹیشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا اور بعد ازاں اس کی بارات سسرال روانہ کردی گئی۔

(جاری ہے)

گوجرانوالہ کے رانا کالونی کی رہائشی کرن نے اپنے آبائی علاقے کے پولنگ سٹیشن میں ووٹ کاسٹ کیا،دلہن کرن کا کہنا ہے کہ ووٹ کاسٹ کرنا قومی فریضہ ہے اسے درست طریقے سے ایماندار شخص کو دینا چاہئے،میں نے اس فریضے کی ادائیگی کیلئے یہ اقدام کیا۔

متعلقہ عنوان :