راولپنڈی : کرنسی اسمگلنگ کیس کی ملزمہ ماڈل ایان علی پر فرد جُرم عائد کر دی گئی
سمیرا فقیرحسین جمعرات 19 نومبر 2015 11:41
راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 19 نومبر 2015 ء) : کسٹم عدالت کے جج رانا آفتاب احمد خان نے کرنسی اسمگلنگ کیس کی مساعت کی ، سماعت میں ایان علئی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے اٹھارہویں پیشی پر عدالت نے ماڈل ایان علی پر فر جرم عائد کر دی. ایان علی کے وکیل سردار لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ ماڈل کا سپر داری پر واپس کیا جائے انہوں نے کہا کہ میری موکلہ کاروزگار پاسپورٹ کی واپسی سے منسلک ہے، موکلہ نے ماڈلنگ کے معاہدوں پر دستخط کرنے ہیں۔
(جاری ہے)
نہیں تو میری موکلہ کے کروڑوں روپے کے کانٹیرکٹس منسوخ ہو جائیں گے لہٰذا پاسپورٹ کی واپسی کے احکامات دئے جائیں، موکلہ اس کیس کے ٹرائل کو مکمل کرے گی، عدالت نے وکیل ایان علی کے اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے ملزمہ پر فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے فرد جرم عائد کرنے کی کارروائی کاآغاز کر دیا.
جبکہ ایان علی نےصحت جرم سے انکار کر دیا، عدالت کا کہنا تھا کہ آج کی کارروائی میں پہلے فرد جرم عائد ہو گا باقی کارروائی بعد میں ہو گی، عدالت نے ایان علی کی تین نکاتی چارج شیٹ بھی کر دی ہے، جس کے تحت قانون کے مطابق سزا پانچ سال سے چودہ سال بنتی ہے۔ دوسری جانب عدالت نے فرد جُرم عائد کرتے ہوئےکرنسی اسمگلنگ کیس میں 8 دسمبر کو شہادتیں طلب کر لیں.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مذہبی سیاحت کو فروغ دے کرسکھوں سمیت مذہبی مقامات پرغیرملکیوں کو راغب کیا جاسکتا ہے ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
-
بچوں کا اغوا مافیاز کے لیے منافع بخش تجارت
-
ملائشیا: مہاتیر محمد کو انسداد بدعنوانی تحقیقات کا سامنا
-
زرمبادلہ کے ملکی ذخائر میں جاری مالی سال کے دوران مجموعی طورپر4.120 ارب ڈالر اضافہ
-
نواز شریف کو پارٹی صدر بنانے کی تیاریاں،ن لیگ پنجاب کا ہنگامی اجلاس آج طلب
-
کاندھوں کی سیاست ختم کرنے کیلئے سیاستدانوں کو مل بیٹھنا ہوگا، رانا ثنااللہ
-
خواجہ آصف نے عمران خان پر سمجھوتے کیلئے دبا ئوڈالنے کا دعویٰ مسترد کر دیا
-
وزیر اعظم 28 اپریل ورلڈ اکنامک فورم میں شرکت کیلئے سعودی عرب روانہ ہوں گے
-
مارچ کے مہینے میں آئی ٹی برآمدات سب سے زیادہ رہیں، شہباز شریف
-
قومی اسمبلی کا اجلاس مقررہ وقت پر شروع ہو گا اس میں تاخیر نہیں ہو گی، سردارایاز صادق
-
عدت پوری کیے بغیربیوی کی بہن سے شادی غیرقانونی قرار، ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ جاری
-
پاکستان کے معاشی حالات بہتر ہو رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.