میٹرو اورنج لائن منصوبہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

جمعرات 19 نومبر 2015 11:03

میٹرو اورنج لائن منصوبہ رکوانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔19 نومبر۔2015ء) لاہور ہائی کورٹ میں میٹرو اورنج لائن پراجیکٹ رکوانے کیلئے درخواست دائرکر دی گئی جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پروجیکٹ شروع کرنے سے قبل قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے‘لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت اراضی نہیں لی گئی ‘منصوبے کیلئے ماحولیاتی سروے بھی نہیں کیا گیا‘ عدالت منصوبے پر کام روکنے کے احکامات جاری کرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اورنج لائن میٹرو ٹرین پراجیکٹ کیخلاف درخواست کپور تھلہ ہاؤس کے مکینوں کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں یہ موقف اختیار کیا ہے کہ پراجیکٹ شروع کرنے سے پہلے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے گئے۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ لینڈ ایکوزیشن ایکٹ کے تحت اراضی نہیں لی گئی جبکہ منصوبے کے لیے ماحولیاتی سروے نہیں کیا گیا۔ عدالت سے استدعا ہے کہ اورنج لائن میٹرو ٹرین کے منصوبے پر کام روکنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :