انسانی سمگلر 13 افراد کو یونان کا جھانسہ دے کر دیائے چناب پر چھوڑ کر فرار

muhammad ali محمد علی جمعرات 19 نومبر 2015 00:10

انسانی سمگلر 13 افراد کو یونان کا جھانسہ دے کر دیائے چناب پر چھوڑ کر ..
گجرات (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) انسانی سمگلر 13 افراد کو یونان کا جھانسہ دے کر دیائے چناب پر چھوڑ کر فرار ہوگیا۔ دنیا نیوز سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق ایک انسانی سمگلر نے 13 افراد کو دھوکہ دے کر فرار ہوگیا۔ سمگلر مذکورہ افراد کو یونان کا جھانسہ دے کر دیائے چناب پر چھوڑ کر وہاں سے فرار ہوگیا۔ ان افراد کا تعلق سندھ سے ہے۔

(جاری ہے)

سمگلر انہیں کراچی سے بذریعہ ہوائی جہاز سیالکوٹ لایا اور پھر ایک ٹرالی میں ان پر ترپال ڈال کر انہیں جلال پور جٹان کے قریب دریائے چناب کے کنارے لے آیا۔ وہاں پہنچ کر سمگلر نے ان افراد کو کہا کہ دریا کے پار یونان ہے جہاں انہیں کشتہ کے ذریعے پہنچا دیا جائے گا۔ اس کے بعد سمگلر کھانے لینے جانے کے بہانے سے وہاں سے فوری رفو چکر ہو گیا۔ سمگلر کے رفو چکر ہونے کے بعد ان افراد کو سارا دن وہیں اس کا انتظار کرنا پڑا۔ تاہم اگلے روز ایک ٹریکٹر ٹرالی والا جب وہاں ریت لینے کیلئے آیا تو اس نے انہیں بتایا کہ یہ یونان نہیں بلکہ دریائے چناب ہے۔ حقیقت معلوم ہونے کے بعد تمام افراد سر پیٹنے پر مجبور ہوگئے۔