سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی گرفتاری کا حکم دے دیا

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 23:14

سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی گرفتاری ..
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) سپریم کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کی جانب سے گجرات کے حلقہ این اے 107 سے منتخب ہونے والے مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا کی گرفتاری کا حکم دے دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

چوہدری عابد رضا کو 6 افراد کے قتل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔ چوہدری عابد رضا کو 2003 میں انسداد دہشت گردی عدالت کی جانب سے پھانسی کی سزا سنائی گئی تھی۔ اس حوالے سے سپریم کورٹ مین دائر کیس کی اگلی پیشی 2 ہفتے کیلئے ملتوی کردی گئی ہے۔