پیرس پولیس کو ایک خودکش حملہ آور کا موبائل فون مل گیا

بدھ 18 نومبر 2015 23:04

پیرس پولیس کو ایک خودکش حملہ آور کا موبائل فون مل گیا

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 نومبر۔2015ء) پیرس پولیس کو بٹاکلین کانسرٹ ہال کے باہرخود کش دھماکا کرنے والے حملہ آورکا مبینہ موبائل فون ملا ہے، فون میں محفوظ آخری پیغام میں لکھاہے، "او کے ،،ہم تیار ہیں۔

(جاری ہے)

"فرانسیسی میڈیا کے مطابق پولیس کو یہ موبائل فون تحقیقات کے دوران بٹاکلین ہال کے باہر ایک ڈسٹ بن سے ملا ہے۔پولیس نے ابھی یہ نہیں بتایا کہ یہ موبائل فون بٹاکلین ہال کے باہر حملہ کرنے والے 3 دہشت گردوں میں سے کس کا ہے، لیکن یہ بتایا گیا ہے کہ فون میں کانسرٹ ہال سے متعلق تفصیلات بھی موجود ہیں