لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم نے 7 کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ایک ملزم گرفتار

بدھ 18 نومبر 2015 22:56

لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم نے 7 کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ،ایک ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔18 نومبر۔2015ء) لاہور ایئرپورٹ پر کسٹم نے 7 کلو سونا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا کر ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔ سونے سے لگاوٴ اور اس کے چمکتے دمکتے زیورات پہننا ہر خاتون کی دلی خواہش ہوتی ہے۔ یہ قیمتی دھات ہر انسان کو دیوانہ کردیتی ہے۔

(جاری ہے)

ایسی ہی دیوانگی کے شکار ایک شہری محمد رضوان نے لاہور ائیرپورٹ سے سونا سمگل کرنے کی کوشش کی۔

شاطر ملزم نے 7 کلو سونے کے 60 بسکٹ اپنی ٹانگوں پر باندھے ، ایمریٹس کی فلائٹ پر بیٹھا اور دبئی سے لاہور آپہنچا۔ کسٹم حکام نے خفیہ اطلاع پر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کارروائی کی اور ملزم کو دھرلیا۔ ملزم محمد رضوان لاہور کے علاقے خواجہ کوٹ سعید کا رہائشی ہے۔ حکام نے ملزم کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :