بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 22:46

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ

نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔ بھارتی میڈیا سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی رہائش گاہ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

واقعہ نئی دہلی میں بھارتی وزیراعظم کی سرکاری رہائش گاہ کے قریب پیش آیا جہاں سیکورٹی کے ایک اہلکار کی رائفل سے 3 فائر ہوئے۔ بھارتی سیکورٹی حکام کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ غلطی کے باعث پیش آیا۔