ریحام خان کے خلاف سابق شوہر اعجاز الرحمن نے جوابی دعویٰ دائر کردیا ، معافی مانگنے کا مطالبہ

بدھ 18 نومبر 2015 22:44

ریحام خان کے خلاف سابق شوہر اعجاز الرحمن نے جوابی دعویٰ دائر کردیا ..

لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کے سابق شوہر ڈاکٹر اعجاز الرحمن نے ریحام خان کے خلاف جوابی دعویٰ دائر کر تے ہوئے کہا ہے کہ ریحام معافی مانگیں یا برطانیہ میں عدالت آنے کو تیار رہیں۔ ذرائع کے مطابق بدھ کو ڈاکٹر اعجاز الرحمن نے ریحام کیخلاف جوابی دعویٰ دائر کر دیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ریحام معافی مانگیں یا برطانیہ میں عدالت میں آ نے کو تیار رہیں۔ ڈاکٹر اعجاز کے وکیل ارشاد اسلم نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ڈاکٹر اعجاز باعزت سرجن ہیں ۔ ریحام کے الزامات سے شہرت متاثر ہوئی۔ ڈاکٹر اعجاز عرصہ سے برطانیہ میں ریحام پر کیس کرنا چاہتے تھے مگر ریحام کے پاکستان منتقل ہو گئی تھیں جس کی وجہ سے وہ ایسا نہ کر سکے۔ ڈاکٹر اعجاز نے کہاکہ وہ کبھی بھی گھریلو تشدد میں ملوث نہیں رہے اور ریحام کا 10 لاکھ پاؤنڈ ہرجانے کا دعویٰ برطانوی قوانین کے منافی ہے۔