پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،تعاون جاری رکھیں گے،چین نے بھارت کو واضح پیغام دیدیا

پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان نے دہشتگردی میں کئی جانیں گنوائیں ہیں ،پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے، دہشتگردی کے خلاف دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے سی سی ایم سی کے وائس چیئرمین جنرل فان چانگ لونگ کی بھارتی وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقاتوں کے بعد میڈیا سے گفتگو

بدھ 18 نومبر 2015 22:42

پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے،تعاون جاری رکھیں گے،چین نے بھارت کو ..

نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔18 نومبر۔2015ء) چین نے بھارت کو واضح الفاظ میں بتا دیاہے کہ پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے اور چین دہشتگردی کیخلاف جنگ میں اپنے ہمسایہ ممالک کی معاونت جاری رکھے گاحتیٰ کہ بھارت کے ساتھ بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بڑے پیمانے پر تعاون جاری رکھیں گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارت کے دورہ پر چینی سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل فان چانگ لونگ نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور وزیر دفاع منوہر پاریکر سمیت دیگر رہنماؤں سے ملاقات کی اور اس موقع پر پریس بریفنگ کے دوران بھارتی صحافی نے وفد سے سوال کیا کہ چین کا بہترین دوست خود یہ دہشتگردوں کے تحفظ اور افزائش میں مصروف ہے تو ایسے میں انسداد دہشتگردی کیلئے تعاون پر بات کیسے ہو سکتی ہے جس پر انہوں نے کہا کہ پاکستان خود دہشتگردوں کا نشانہ ہے اور اس سلسلے میں اس سے تعاون جاری رکھیں گے۔

(جاری ہے)

ان کا کہناتھا کہ چین کی نظر میں دہشتگردی کیخلاف جنگ میں دوہرا معیار نہیں ہونا چاہیے۔ان کا کہناتھا پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان نے دہشتگردی میں کئی جانیں گنوائیں ہیں ،پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے۔اس موقع پر چین کی جانب سے یہ بھی واضح کیا گیا کہ چین ہمسایہ ممالک کے ساتھ جاری تنازعے میں جنوبی چین سمندر کے علاقے سے باہر کے ممالک کی مداخلت کے ساتھ اتفاق نہیں کرتا۔ ریئر ایڈمرل گان یوفئی نے کہا کہ پچھلے کچھ سالوں سے پاکستان نے دہشتگردی میں کئی جانیں گنوائیں ہیں ،پاکستان خود دہشتگردی کا شکار ہے۔