امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں آرمی چیف راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مابین ملاقات ختم

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 22:41

امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں آرمی چیف راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ ..

واشنگٹن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں آرمی چیف راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مابین ملاقات ختم ہوگئی ہے۔ پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر کی جانب سے موصول ہونے والی تفصیلات کے مطابق امریکی اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ میں آرمی چیف راحیل شریف اور امریکی وزیر خارجہ جان کیری کے مابین اہم ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دونوں رہنماوں کے مابین باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ افغان مفاہمتی عمل، چیلجز اور مستقبل کے لائحہ عمل پر بھی گفتگو ہوئی۔ ملاقات میں افغانستان اور بھارت کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال ہوا۔ اس موقع پر امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں پاکستان کے کردار کو سراہا۔ جان کیری کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاکستان سے تعلقات دوسرے ممالک کے ساتھ تعلقات سے مشروط نہیں ہیں۔ اس موقع پر آرمی چیف نے علاقائی سلامتی کے حوالے سے پاکستان کے موقف کو پیش کیا۔ ملاقات میں آرمی چیف نے مسئلہ کشمیر کے حل پر بھی زور دیا۔ آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ سے باہمی دلچسپی اور احترام کی بنیاد پر تعلقات چاہتا ہے۔

متعلقہ عنوان :