لاہور کی ایک خاتون کا چوری چکاری میں ملوث شوہر سے جان چھڑوانے کیلئے انوکھا اقدام

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 22:16

لاہور کی ایک خاتون کا چوری چکاری میں ملوث شوہر سے جان چھڑوانے کیلئے ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) لاہور کی ایک خاتون کی جانب سے چوری چکاری میں ملوث شوہر سے جان چھڑوانے کیلئے انوکھا اقدام اٹھایا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کی ایک رہائشی خاتون کی جانب سے چوری چکاری میں ملوث اپنے شوہر کا بھانڈا پھوڑ دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

مذکورہ خاتون نے عدالت میں درخواست دی ہے کہ اس کا شوہر چوری چکاری کی وارداتوں میں ملوث ہے۔ اس کا شوہر مسجدوں سے جوتیاں چراتا ہے اور اس نے اب بچوں کو بھی چوری کی وارداتوں میں اپنے ساتھ شامل کرنا شروع کردیا ہے۔ میرے لیے ایسے جرائم پیشہ شخص کے ساتھ زندگی گزارنا مشکل ہے لہذا میری اس سے علیحدگی کروائی جائے۔

متعلقہ عنوان :