لڑاکا طیاروں سے لیس امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطی کیلئے روانہ

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 22:08

لڑاکا طیاروں سے لیس امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطی کیلئے روانہ
ورجینیا(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) لڑاکا طیاروں سے لیس امریکی جنگی بحری جہاز مشرق وسطی کیلئے روانہ ہو گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق امریکہ نے لڑاکا طیاروں سے لیس اپنا جنگی بحری جہاز مشرق وسطی روانہ کردیا ہے۔

(جاری ہے)

جنگی جہاز ٹرومین جدید لڑاکا طیاروں سے لیس ہے اور 7 ماہ تک مشرق وسطی میں موجود رہے گا۔ اس دوران اس جنگی جہاز سے بڑے پیمانے پر داعش کیخلاف کاروائیاں کی جائیں گی۔