داعش نے روسی مسافر طیارے کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے انوکھے بم کی تصاویر جاری کردیں

muhammad ali محمد علی بدھ 18 نومبر 2015 21:36

داعش نے روسی مسافر طیارے کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے انوکھے ..
ماسکو(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.18 نومبر 2015 ء) داعش نے روسی مسافر طیارے کو تباہ کرنے کیلئے استعمال کیے جانے والے انوکھے بم کی تصاویر جاری کردی ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق داعش کی جانب سے ستمبر میں ایک روسی مسافر طیارے کو مصر میں تباہ کر دینے کا دعوی کیا گیا تھا۔ اب داعش کی جانب سے ایک انوکھے بم کی تصویر جاری کی گئی ہے۔ یہ بم ایک مشروب کے کین کی صورت میں بنایا گیا ہے۔ داعش کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ ستمبر کے ماہ میں تباہ کیے جانے والے روسی مسافر طیارے میں ان کی جانب سے اسی بم کو استعمال کیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :