اسلام آباد : نیپرا نے کاسا پاور پلانٹ منصوبے کی اصولی منظوری دے دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 نومبر 2015 13:44

اسلام آباد : نیپرا نے کاسا پاور پلانٹ منصوبے کی اصولی منظوری دے دی

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 18 نومبر 2015 ء) : نیپرا نے کاسا پاور پلانٹ منصوبے کی اصولی منظوری دے دی ہے. تفصیلات کے مطابق نیپرا حکام کا کہنا ہے کہ کاسا پاور پلانٹ منصوبے سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی حاصل ہو گی .

(جاری ہے)

نیپرا حکام نے بتایا کہ کاسا پاور پلانٹ منصوبے کے تحت تاجکستان سے بھی بجلی در آمد کی جائے گی جبکہ منصوبے پر 95 ارب 30 کروڑ روپے لاگت آئے گی . واضح رہے کہ صدر تاجکستان کے پاکستان کے دورے پر دونوں ممالک کے مابین کاسا پاور پلانٹ منصونے کا معاہدہ کیا گیا تھا.

متعلقہ عنوان :