سابق دور حکومت میں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے مسلسل 4 برس تک روزانہ ایک بکرے کی قربانی کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 22:47

سابق دور حکومت میں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے مسلسل 4 برس تک روزانہ ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) سابق دور حکومت میں سابق صدر آصف زرداری کی جانب سے مسلسل 4 برس تک روزانہ ایک بکرے کی قربانی کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق انکشاف ہوا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری اپنے دور حکومت میں مسلسل 4 برس تک روزانہ ایک بکرے کا صدقہ دیا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

ان کے دور حکومت میں انہیں بے حد مسائل اور مشکلات کا سامنا رہا جس کی بنا پر تجزیہ نگاروں کی جانب سے پیشن گوئیاں کی جاتی تھیں کہ پیپلز پارٹی اپنی حکومت کی مدت پوری نہیں کر پائے گی۔

تاہم تمام تر مشکلات اور مسائل کے باوجود آصف زرداری حکومت کی مدت پوری کروانے میں کامیاب رہے تھے۔ پاکستان کے ایک انگریزی جریدے کے صحافی کی جانب سے انکشاف کیا گیا ہے کہ اپنے دور حکومت میں مشکلات اور مسائل کا سامنا کرنے کیلئے آصف زرداری کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر 4 برس تک ایک بکرے کی قربانی کی جاتی رہی تھی۔

متعلقہ عنوان :