رواں برس مختلف ممالک سے 1 لاکھ پاکستانیوں کو نکالے جانے کا انکشاف

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 22:24

رواں برس مختلف ممالک سے 1 لاکھ پاکستانیوں کو نکالے جانے کا انکشاف

اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) رواں برس مختلف ممالک سے 1 لاکھ پاکستانیوں کو نکالے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزارت داخلہ کی جانب سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ رواں برس مختلف ممالک سے 1 لاکھ پاکستانیوں کو نکالا گیا ہے۔ان پاکستانیوں کو غیر قانونی طور پر ان ممالک میں مقیم ہونے پر ملک بدر کیا گیا۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ پاکستانی سعودی عرب سے ملک بدر کیے گئے جن کی تعداد 52 ہزار 278 ہے۔ جبکہ ایران سے22056 ،یو اے ای سے7ہزار94 ،اومان سے4ہزار407، ملائیشیا سے3ہزار 65، یوکے سے2ہزار348، ترکی سے2ہزار9،یونان سے1241 ،جنوبی افریقہ سے525 ،تھائی لینڈ سے330اوردیگرمختلف ممالک سے2ہزار547پاکستانیوں کوملک بدرکیا گیا۔ ایف آئی اے نے اس تمام صورتحال میں انسانی سمگلنگ میں ملوث 1095 سمگلروں کو گرفتار کیا ہے جبکہ اس سلسلے میں 108 کیسز درج کیے گئے ہیں۔ ان میں کے پی کے میں18، پنجاب میں 50،اسلام آباداورسندھ میں 20،20کیس رجسٹرڈکیے گئے ہیں۔