برطا نوی پولیس نے بیوٹی سیلون کے فیس بک صفحے پر مسلمانوں کے خلاف ریمارکس پر خاتون کو گرفتار کر لیا

ٹیمز ویلی پولیس نسلی امتیاز کو فروغ دینے کے تمام الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے، پولیس سارجنٹ

منگل 17 نومبر 2015 22:11

برطا نوی پولیس نے بیوٹی سیلون کے فیس بک صفحے پر مسلمانوں کے خلاف ریمارکس ..

لندن( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) برطا نوی پولیس نے ایک بیوٹی سیلون کے فیس بک صفحے پر مسلمانوں کے داخلے پر پابندی کے اعلان پر ایک خاتون کو گرفتار کر لیا ۔پیرس حملوں کے بعد ’بلنکس آف بسٹر‘ نے اپنے فیس بک پیج پر اپنے پیغام میں لکھا تھا کہ وہ اسلامی عقید ے سے تعلق رکھنے والے کسی صارف کی بکنگ نہیں لیں گے۔ بے شک اس کے پاس برطانوی پاسپورٹ ہو۔

پیغام کے بعد متعدد افراد نے اپنے رد عمل میں بیوٹی سیلون پر شدیدتنقید کرتے ہوئے فیس بک پیج پر سینکڑوں پیغامات درج کئے۔ لنڈا سٹبس نے لکھا آپ کے نفرت انگیز پیغام کے بعد آپ کے کاروبار کو ایک نئی پہچان اور برانڈ کی ضرورت ہے۔ میرا خیال ’بسٹر کا متعصب سیلون‘ زیادہ مناسب رہے گا۔‘سکاٹ ووڈس نے لکھا کہ لوگ جہالت پر نقلی پلکیں تو لگا سکتے ہیں لیکن اْسے تعلیم نہیں فراہم کر سکتے، آپ کو ابھی بہت کچھ سیکھنا ہے، آپ نسل پرست اور جاہل ہیں۔

(جاری ہے)

فیس بک کے جس صفحے پر بلنکس آف بسٹر نے اپنا پیغام شائع کیا تھا اب اسے ہٹا دیا گیا ہے، برطانوی شہر آکسفرڈ میں خاتون کو ایسے تحریری مواد کی نمائش کرنے کے شبے میں گرفتار کیا گیا جن کا مقصد نسلی منافرت پھیلانا، لوگوں کی توہین کرنا، انھیں دھمکی دینا اور ان کے ساتھ بدسلوکی کرنا تھی۔پولیس کا کہنا ہے کہ انھوں نے عوام کی جانب سے کی جانے والی شکایات کے بعد واقعے کی تفتیش شروع کی۔ پولیسسارجنٹ سٹیو ڈکسن نے کہا ٹیمز ویلی پولیس نسلی امتیاز کو فروغ دینے کے تمام الزامات کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے اور ہمیشہ ان کی تحقیقات کرے گی۔گرفتار خاتون کو بعد میں 30نومبر تک ضمانت پر رہا کر دیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :