مولانا عبد العزیز کی سرگرمیوں پر نظررکھیں ٗ وفاقی حکومت کی سکیورٹی اداروں کو ہدایت

لال مسجد کے خطیب کی سرگرمیاں امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے شدید خطرہ ہیں ٗ وزارت داخلہ

منگل 17 نومبر 2015 21:36

مولانا عبد العزیز کی سرگرمیوں پر نظررکھیں ٗ وفاقی حکومت کی سکیورٹی ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔17 نومبر۔2015ء) وفاقی حکومت نے قانون نافد کرنے والے اداروں اور خفیہ ایجنسیوں سے کہا ہے کہ وہ لال مسجد کے سابق خطیب مولانا عبدالعزیز کی سرگرمیوں پر نظر رکھیں کیونکہ ان کی سرگرمیاں امن وامان اور فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے شدید خطرہ ہیں۔وزارت داخلہ کی طرف سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کے علاوہ سویلین اور فوجی خفیہ اداروں کو لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ لال مسجد کے سابق خطیب نے ملک میں تحریک نفاذ قرآن و سنہ کے اعلان کے بعد ایسی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کو اْن کی تحریک میں شمولت پر قائل کیا جا سکتا ہے۔

اس خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ لال مسجد کے سابق خطیب وفاقی دارالحکومت میں امن وامان کی صورت حال خراب کرنے کی ایک تاریخ رکھتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اْن کے عجیب وغریب رویے، بین الاقوامی برادری میں ملک کے تشخص کو خراب کرنے کے ساتھ ساتھ مشکوک سرگرمیاں بھی شہر میں بدامنی کا باعث بن سکتی ہیں۔اسلام آباد کی انتظامیہ کی طرف سے مولانا عبدالعزیز کو دی جانے والی سیکیورٹی کو واپس لینے پر لال مسجد کے سابق خطیب نے حکومت کو شدید تنقید کا شنانہ بنایا ہے اور کہا ہے کہ انتظامیہ اْنھیں نجی سکیورٹی گارڈ بھی رکھنے کی اجازت نہیں دے رہی۔

متعلقہ عنوان :