امتحانات کے نتائج میں بری کارگردگی کا ڈر، شارجہ میں 15 سالہ لڑکی نے 14 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی

muhammad ali محمد علی منگل 17 نومبر 2015 21:24

امتحانات کے نتائج میں بری کارگردگی کا ڈر، شارجہ میں 15 سالہ لڑکی نے 14 ..

شارجہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار.17 نومبر 2015 ء) امتحانات کے نتائج میں بری کارگردگی کے ڈر سے شارجہ میں 15 سالہ لڑکی نے 14 ویں منزل سے کود کر خود کشی کرلی ہے۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ میں ایک انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔ شہر میں واقع ایک رہائشی عمارت کی 14 ویں منزل سے 10 ویں جماعت کی 15 سالہ طالبہ نے کود کر خود کشی کرلی ہے۔

(جاری ہے)

خود کشی سے قبل اپنے والدین کے نام لکھے گئے خط میں مذکورہ لڑکی کا کہنا ہے کہ اس کے والدین کو اس سے کافی امیدیں تھیں۔ تاہم وہ اپنے امتحانات بہتر طریقے سے نہیں دے پائی اور اسے ڈر ہے کہ نتائج اچھے نہیں آئیں گے۔ اس کے والدین بہت شفیق ہیں اسے ان سے کسی سخت رویے کا ڈر نہیں ہے لیکن یہ بات اس کیلئے ناقابل قبول ہے کہ امتحانات کے برے نتیجے کی وجہ سے اس کے والدین کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔ خود کشی کرنے والی لڑکی کے خاندان کا تعلق ہندوستان سے ہے۔