Live Updates

وزیر مملکت پا نی و بجلی نے عمران خان کو نندی پورپا ور پرا جیکٹ پر مناظرے کا چیلنج کر دیا

عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں نوازشریف کی پالیسیاں ان کو کھٹک رہی ہیں ،وزیر اعظم کی کا میا ب پالیسیوں کی وجہ سے عمران خان حواس باختہ ہوچکے ہیں وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی کی میڈ یا سے گفتگو

منگل 17 نومبر 2015 20:56

وزیر مملکت پا نی و بجلی نے عمران خان کو نندی پورپا ور پرا جیکٹ پر مناظرے ..

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔17 نومبر۔2015ء) وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیرعلی نے تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کو نندی پورپا ور پرا جیکٹ پر مناظرے کا چیلنج دیتے ہوئے کہاہے کہ ہم نے منصو بے کا آ ڈٹ کروا ر کھا ہے ،عمران خان یقینا شفا ف معا ملات پر معا فی ما نگیں گے، عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں اور نوازشریف کی پالیسیاں ان کو کھٹک رہی ہیں کیو نکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر نوازشریف کی حکومت نے لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا اور معیشت بہتر کردی تو ان کے لیے کچھ باقی نہیں بچے گا ۔

وہ منگل کو یہاں سیپکو کے افسران کے اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کررہے تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان حواس باختہ ہو چکے ہیں اور نوازشریف کی پالیسیاں ان کو کھٹک رہی ہیں کیو نکہ وہ سمجھتے ہیں کہ اگر نوازشریف کی حکومت نے لو ڈشیڈنگ کا خاتمہ کر دیا اور معیشت بہتر کردی تو ان کے لیے کچھ باقی نہیں بچے گا کیونکہ انہوں نے خود تو کے پی کے میں کچھ نہیں کیا ہے میں ان کو مشورہ دیتا ہوں کہ وہ کے پی کے کے کسی اچھے اسپتال میں اپناعلاج کرائیں ان کا کہنا تھا کہ پرفارمنس کی بنیاد پر ہم عوام میں واپس جا ئیں گے ان کا کہنا تھا کہ کسی تقسیم کارکمپنی میں سیا سی بنیاد پر کوئی سی ای او نہیں لگایا گیا ہے جو سی او ہیں وہ کارکردگی کی بنیاد پر آئے ہیں ان کا کہنا تھا کہ فو ج ہم سب کے لیے قابل احترام ہے اس کے مورال کو میڈیا پر لاکرڈمیج نہ کیا جا ئے فوج اور حکو مت ایک ہی پیج پر ہیں اس لیے میڈیا کسی ایسی ویسی بات کو ہوا نہ دے اور فوج پر انگلی نہیں اٹھا نی چاہیئے عمران خان وزارت عظمیٰ کے خواب سے بیدار ہوں اور دو ہزار اٹھا رہ تک انتظار کریں ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات