بلدیاتی الیکشن سے پہلے درجنوں افراد کی احتیاطی گرفتاری

Zeeshan Haider ذیشان حیدر منگل 17 نومبر 2015 20:35

بلدیاتی الیکشن سے پہلے درجنوں افراد کی احتیاطی گرفتاری

کامونکے(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔17 نومبر۔2015ء) نقص آمن کا خدشہ کے تحت سرکل پولیس نے درجنو ں سیاسی کا رکنوں اور امیدواروں کو گرفتا ر کر کے حوالات میں بند کر دیا ، گرفتار افراد میں سابق ناظم اور امیدوار کے بھائی سمیت متعددافراد کو حراست میں لے لیاگیا،جبکہ ایس ایچ او سٹی پولیس نے امیدوارں سے مختلف بور کی سترہ رائفلیں ،ایک کلاشنکوف اور گیارہ پسٹل بھی برآمدکرکے قبضہ میں لے لئے ،تفصیلات کے مطابق پولنگ کے دن متعدد پولنگ اسٹیشنز جن میں حساس بھی شامل ہیں پر امیدواروں کے حامیوں میں جھگڑے کے شدید خدشات تھے جس پر سٹی پولیس نے سابق ناظم یونین کونسل منظور آرائیں ان کے بھائی شاہد شکور آرائیں ،امیدوار کے بھائی ملک محمد صابر ،ڈاکٹر مقصودجمال ،وارڈ نمبر 26 سے آزادامیدوار کے سپورٹر اشرف عرف اچھو سمیت متعددافراد کو حراست میں لے لیاہے جبکہ ایس ایچ او سٹی رانا محمد افضل نے امیدواروں سے بھاری مقدار میں اسلحہ جس میں 44 بور کی سات رائفلز ،22 بور کی چار ،بارہ بور کی چھ ،ایک سیون ایم ایم اور گیارہ پسٹل برآمدکرکے قبضہ میں لے لئے ہیں ،اس حوالہ سے ایس ایچ او رانا محمد افضل نے صحافیوں کوبتایا کہ پولنگ کے دوران امن وامان خراب کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعائت نہیں برتی جائے گی ،انہوں نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ حراست میں لئے گئے افراد کو نقص امن وامان کی وجہ سے گرفتارکیاگیاہے ،انہوں نے مزید کہاکہ ضابطہ اخلاق کے حوالے سے تین سو گز کے فاصلے پر ہوگی تاکہ کوئی بھی امیدوار یااور اس کا حامی نہ وہاں داخل ہوسکے اور نہ ہی کوی امن وامان کو مسئلہ پیدا ہوسکے ۔