سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ، فوج کی تعیناتی کا عمل جاری
فوج کی نگرانی میں بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام مکمل کر لیا گیا
سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 14:06
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) :سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے حساس اضلاع میںفوج کی تعیناتی کا آغاز کر دیا گیا ہے. سندھ اور پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں الیکشن مہم آج رات 12بجے ختم ہوجائے گی۔ انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی ترسیل کا کام فوج کی نگرانی میں مکمل کر لیا گیا ہے۔بلدیاتی انتخابات کو مانیٹر کرنے کیلئے ایڈیشنل سیکرٹری فدا محمد کی سربراہی میں مانیٹرنگ سیل قائم کردیا گیا ہے۔
الیکشن کمیشن کے مطابق انتخابات کے دوران اسلحہ کی نمائش پر سخت پابندی ہوگی، خلاف ورزی کرنے والی سیاسی جماعتوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ پریزائڈنگ آفیسرز کے پاس اٹھارہ سے بیس نومبر تک درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات ہوں گے۔(جاری ہے)
الیکشن کمیشن کے مطابق، پنجاب کے بارہ اور سندھ کے چودہ اضلاع میں فوج اور رینجرزکی تعیناتی مرحلہ وار کی جارہی ہے۔
پنجاب میں اٹک، میانوالی، جہلم، منڈی بہاء الدین،حافظ آباد، گجرانوالہ، شیخوپورہ، چنیوٹ، سرگودھا، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور خانیوال جبکہ سندھ میں نوشہرو فیروز،شہید بےنظیرآباد، دادو، سانگھڑ، میرپورخاص،عمرکوٹ، مٹھی، سجاول، ٹنڈو الہ یار، ٹنڈو محمد خان اور جامشورو میں فوج کی ایک ایک کمپنی تعینات ہوگی۔حیدرآباد اور ٹھٹھہ میں فوج کی دو کمپنیاں تعینات کی جا رہی ہیں۔ سانگھڑ میں سکیورٹی خدشات کے پیشٍ نظر انتخابات ملتوی ہونے کے بعد سانگھڑ کی فوج کی دو کمپنیاں بھی بدین میں ہی تعینات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.