سپر یم کورٹ نے سابق رکن سندھ اسمبلی وحیدہ شاہ کی جانب سے پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی 2 سالہ سزا مکمل ہونے پر مقدمہ نمٹا دیا

منگل 17 نومبر 2015 12:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔17 نومبر۔2015ء) سپر یم کورٹ نے سابق رکن سندھ اسمبلی وحیدہ شاہ کے حوالے سے پریذائیڈنگ افسر کو تھپڑ مارنے کی 2 سال سزا مکمل ہونے پر مقدمہ نمٹا دیا ۔ الیکشن کمیشن نے پریذائیڈنگ آفسر کو تھپڑ مارنے کی وجہ سے وحیدہ شاہ کو دو سال کے لئے نااہل قرار دیا تھا جبکہ سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی کو ڈی سیٹ کرنے کا معاملہ 9 دسمبر تک ملتوی ۔

پیر افضل شاہ نے کیس واپس لے لیا جبکہ باقی دیگر دو مقدمات کی سماعت اگلے ماہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق منگل کے روز جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے وحیدہ شاہ کیس کی سماعت کی ۔اس دوران وحیدہ شاہ کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عدالت کو بتایا کہ وحیدہ شاہ اپنی نااہلی کی سزا مکمل کر چکی ہیں لہذا اب ان کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے اس پر عدالت نے مقدمہ نمٹاتے ہوئے کہا ہے کہ اس فیصلے کی وجہ سے نااہلی کا کوئی اثر نہیں پڑے گا جبکہ دوسری جانب سابق وزیر اعلی سندھ لیاقت جتوئی کے مقدمے کی سماعت کی گئی جن میں ان کے مخالف امیدوار پیر افضل شاہ نے درخواست واپس لے لی ۔

جس کی وجہ سے ایک مقدمہ نمٹا دیا گیا جبکہ اصغر علی شیخ کی جانب سے سیکورٹی فراہم و دیگر معاملات کی سماعت 9 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی

متعلقہ عنوان :