پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹرز نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے باہر دھرنے کا اعلان کر دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 12:04

پشاور : لیڈی ریڈنگ اسپتال کے ڈاکٹرز نے خیبرپختونخواہ اسمبلی کے باہر ..

پشاور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) :پشاور کے لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں ڈاکٹرز کی ہڑتال دوسرے روز بھی جاری ہے. اسپتال کے ڈاکٹروں نے ایڈمنسٹریشن بلاک کے سامنے احتجاج کر رکھا ہے جبکہ صدرپراونشل ڈاکٹرزایسوسی ایشن ڈاکٹررضوان نے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹرز پرتشدد میں ملوث افرادکوگرفتارکیاجائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو آج 3 بجے خیبر پختونخواہ اسمبلی کے سامنے دھرنا دیں گے۔

(جاری ہے)

دوسری جانب مریضوں کے لواحقین نے بھی ڈاکٹرز کے خلاف سخت احتجاج کرتے ہوئے وی آئی پی گیٹ کے سامنے سڑک بلاک کردی.

واضح رہے کہ گذشتہ روز ڈاکٹرز نے پیرامیڈیکل اسٹاف کو تشدد کے الزام میں گرفتار کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کا اعلان کیا تھا جس پر ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ اسپتال میں محض ایمرجنسی سروسز دی جائیں گی.

متعلقہ عنوان :