اسلام آباد :و زیر اعظم نواز شریف کی فرانسیسی سفارتخانے آمد، پیرس حملوں میں‌جانی نقصان پر تعزیت

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 17 نومبر 2015 10:31

اسلام آباد :و زیر اعظم نواز شریف کی فرانسیسی سفارتخانے آمد، پیرس حملوں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 17 نومبر 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف کی فرانسیسی سفارتخانے آمد ہوئی ۔ اس موقع پر وزیر اعظم نواز شریف نے سفارتخانے کے عملے سے ملاقات کرتے ہوئے فرانس حملوں میں ضائع ہوئی قیمتی جانوں پر افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت اور عوام دہشت گردی کے خلاف پُر عزم ہیں. عالمی برادری کو چاہئیے کہ دہشت گردی کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں، ہم بھی عالمی برادری کے ساتھ مل کر دہشت گردی کو شکست دیں گے. انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان اور اس کی عوام فرانسیسی حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔ وزیر اعظم نواز شریف نے ملاقات میں فرانسیسی حکومت کے نام تعزیتی پیغام بھی بھجوایا.