پیرس حملوں کے مزید 3زخمی دم توڑ گئے ، مرنے والوں کی تعداد 132 ہوگی، 300 افراد زخمی،دعائیہ تقریب کے دوران بھگدڑ مچنے سے بعض افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کمانڈوز نے علاقے کو گھیر ے میں لے لیا

اتوار 15 نومبر 2015 23:59

پیرس حملوں کے مزید 3زخمی دم توڑ گئے ، مرنے والوں کی تعداد 132 ہوگی، 300 ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) پیرس حملوں کے مزید 3زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 132 ہوگی جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے،ادھر پیر س میں کیرولین ریسٹورنٹ کے باہر ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پھول رکھنے کے دوران اچانک بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں بعض افراد زخمی ہوگئے ،پولیس کمانڈوز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اورصورتحال کو کنٹرول کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس میں ہونے والے دہشتگرد حملوں کے مزید 3زخمی دم توڑ گئے جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 132 ہوگی جبکہ 300 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے۔دوسری جانب کیرولین ریسٹورنٹ کے باہر ہلاک ہونے والوں کی یاد میں پھول رکھنے کے دوران فائرنگ کی اطلاع پر اچانک بھگدڑ مچ گئی اور لوگوں نے خوف کے مارے دوڑنا شروع کردیا ۔پولیس کمانڈرو ز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ،تھوڑی دیر بعد حالات کو کنٹرول کرلیا گیا۔

متعلقہ عنوان :