پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان اشتعال انگیز ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے سے بعض عالمی حلقے بے چین ہیں ، منصوبے کی تکمیل سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا ، وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال

اتوار 15 نومبر 2015 23:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) وفاقی وزیر برائے ترقی و منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا بیان اشتعال انگیز ہے ، اقتصادی راہداری منصوبے سے بعض عالمی حلقے بے چین ہیں ، منصوبے کی تکمیل سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا ۔اتوار کو اپنے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے مغربی روٹ پر تیزی سے کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

منصوبہ گوادر تا ژوب خوشحالی کی بنیاد رکھے گا ۔ انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کو خطے میں مرکزی کردار حاصل ہو جائے گا ۔ احسن اقبال نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے پر بھارتی فضائیہ کے سربراہ کا اعلان اشتعال انگیز ہے اور پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بعض عالمی حلقے بے چین ہیں ۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی تکمیل سے تمام صوبوں کو فائدہ ہوگا ۔