فرانس کو دہشتگردی کے خطرے کی اطلاع پہلے دیدی تھی،عراقی وزیر خارجہ

اتوار 15 نومبر 2015 23:24

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء)عراقی وزیر خارجہ ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ عراق نے دہشت گردی کے خطرے کی اطلاع پہلے ہی دیدی تھی۔

(جاری ہے)

عالمی میڈیا کے مطابق ایک بیان میں ابراہیم الجعفری نے پیرس میں دہشت گرد حملوں کے حوالے سے کہا کہ امریکا،ایران اور فرانس کودہشت گردی کے خطرے سے آگاہ کردیا گیا تھا، ان کو دہشت گردی کے خطرے کی اطلاع کئی ماہ قبل دیدی گئی تھی۔