پیرس حملوں میں تین بھائی ملوث تھے، ایک مارا گیا، دوسرا زیر حراست ، تیسرا مفرور ہے ، فرانسیسی میڈیاکا دعویٰ

اتوار 15 نومبر 2015 23:24

پیرس حملوں میں تین بھائی ملوث تھے، ایک مارا گیا، دوسرا زیر حراست ، تیسرا ..

پیرس(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) فرانسیسی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ پیرس میں کیے جانے والے حملوں میں تین بھائی بھی ملوث تھے جن میں سے ایک مارا گیا تھا دوسرا بیلجیئم پولیس کی حراست میں ہے جبکہ تیسرا ابھی تک مفرور ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق تفتیش کاروں تک رسائی رکھنے والے ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ ان تینوں میں سے ایک بھائی حملے کے دوران مارا گیا تھا، دوسرا بلجیئم میں زیر حراست ہے تاہم اس کے بارے میں ابھی تک یقین سے نہیں کہا جا سکتا کہ وہ بھی قتل و غارت میں شامل تھا۔

(جاری ہے)

حکام کے مطابق لگتا ہے کہ تیسرا بھائی بھی حملے کے دوران مارا گیا ہے یا ابھی تک پولیس کے ہاتھ نہیں آیا ہے۔اس سے قبل فرانسیسی حکام نے بتایا تھا کہ انہیں ایک شخص کی تلاش ہے جس نے حملوں میں استعمال کی جانے والی وولکس ویگن پولو گاڑی کرائے پر لی تھی۔ تفتیش کاروں نے کہا تھا کہ انہیں ایک کار سے کئی خود کار بندوقیں(کلاشنکوفیں)ملی ہیں جو ان کے خیال میں حملہ آور فرار ہوتے ہوئے چھوڑ گئے تھے۔تفتیش کاروں کے مطابق یہ کار اتوار کو پیرس کے مشرقی نواحی علاقے مونٹریول سے ملی ہے اور اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :