Live Updates

عمران خان پارٹی کی کور کمیٹی میں تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کر وانے بارے حتمی فیصلہ کر یں گے

اتوار 15 نومبر 2015 23:22

عمران خان پارٹی کی کور کمیٹی میں تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کر وانے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کر وانے بارے حتمی فیصلہ چےئر مین عمران خان پارٹی کی کور کمیٹی میں کر یں گے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات فروری میں کروائے جانیکا معاملہ سامنے آنے کے بعد تحر یک انصاف کے چےئر مین عمران خان کو پارٹی کے بعض راہنماؤں نے مشورہ دیاکہ پارٹی انتخابات فوری کروانے کی بجائے پارٹی کی ممبر شپ کیلئے کم ازکم6ماہ کا مشورہ دیا جائے جسکے بعد ہی پارٹی انتخابات کا اعلان کیا جائے جسکے بعد اب فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی چےئر مین عمران خان تحر یک انصاف کے پارٹی انتخابات کیلئے حتمی فیصلہ کیا گیا ہے پارٹی کی کور کمیٹی میں تمام اراکین سے مشاورت کے بعد عمران خان پارٹی انتخابات کا اعلان کر یں گے ۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :