جماعت اسلامی کا موجودہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،جماعت اسلامی نے سپیکر شپ کے الیکشن میں (ن) لیگ کوسپورٹ کر کے غیر اخلاقی کام کیا ہے ‘ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں مک مکاؤ کی وجہ سے فوج کو گور ننس میں بہتری کی بات کر نی پڑی ہے ‘تحر یک انصاف کے سواملک میں کوئی اپوزیشن جماعت نہیں‘مر کزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق

اتوار 15 نومبر 2015 23:20

جماعت اسلامی کا موجودہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ،جماعت اسلامی نے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا موجودہ رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں ‘جماعت اسلامی نے سپیکر شپ کے الیکشن میں (ن) لیگ کوسپورٹ کر کے غیر اخلاقی کام کیا ہے ‘ پیپلزپارٹی اور (ن) لیگ میں مک مکاؤ کی وجہ سے فوج کو گور ننس میں بہتری کی بات کر نی پڑی ہے ‘تحر یک انصاف کے سواملک میں کوئی اپوزیشن جماعت نہیں ۔

اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے تحر یک انصاف کے مر کزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا کہ پاکستان کے سیاسی میدان میں بہت سے سیاسی جنگیں لڑی جارہی ہیں جن میں کوئی جنگ ہم اور کوئی اور جیت رہا ہے مگر اسکے باوجود تحر یک انصاف آج پاکستان کی سب سے بڑی سیاسی او ر عوامی جماعت ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے بلدیاتی انتخابات میں ہم بہت زیادہ اچھے نتائج نہیں دیں سکے مگر آئندہ انتخابات میں تحر یک انصاف واضح اکثر یت حاصل کر یگی ۔

ایک سوال کے جواب میں نعیم الحق نے کہا کہ جماعت اسلامی کو اخلاقی طور پر سپیکر شپ کے الیکشن میں (ن) لیگ کا ساتھ نہیں دینا چاہیے اور میری نظر میں جماعت اسلامی کا رویہ کسی بھی صورت قابل قبول نہیں ‘بلدیاتی انتخابات کے باقی مر حلوں میں تحر یک انصاف کی پوزیشن بہتر نظر آئیگی ۔