افغانستان سے انگور اڈا کی طرف 5 راکٹ فائر، پاک افغان گیٹ کے پاس گرے، جانی نقصان نہیں ہوا،آئی ایس پی آر

اتوار 15 نومبر 2015 21:58

افغانستان سے انگور اڈا کی طرف 5 راکٹ فائر، پاک افغان گیٹ کے پاس گرے، ..

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ افغان علاقے سے انگور اڈا کی طرف فائر کئے گئے5 راکٹ پاک افغان گیٹکے پاس گرے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

(جاری ہے)

اتوار کو آئی ایس پی آر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ افغان علاقے سے اتوار کو دن اڑھائی بجے 5 راکٹ انگور اڈا کی طرف فائر کئے گئے۔ راکٹ پاک افغان گیٹ کے پاس گرے ۔ پاکستانی فورسز نے بھی اس رخ پر جوابی فائر کئے۔ راکٹوں کی فائرنگ میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ۔