فیصل آباد ،رانا ثنا اللہ کے بگھی پر بیٹھتے ہی گھوڑے گر گئے، اٹھایا گیا تو پھر گر گئے

اتوار 15 نومبر 2015 21:35

فیصل آباد ،رانا ثنا اللہ کے بگھی پر بیٹھتے ہی گھوڑے گر گئے، اٹھایا گیا ..

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) فیصل آباد میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب صوبائی وزیر قانون رانا ثنا اللہ کے بگھی پر سوار ہوتے ہی بگھی کے گھوڑے گر گئے، ان کو دوبارہ بگھی میں بٹھایا گیا تو گھوڑے ایک بار پھر گر گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق صوبائی وزیر قانون رانا ثنااللہ کے اعزاز میں یونین کونسل ایک کے نو منتخب چیئرمین نے استقبالیہ دے رکھا تھاجس میں شرکت کیلئے رانا ثنا اللہ جب آئے تو ان کو کار سے اتار کر بگھی میں بٹھا یا گیا تو گھوڑے گر گئے گھوڑوں کو اٹھا کر دوبارہ کھڑا کیا گیا تو وہ ایک بار پھر گر گئے جس پر کارکنوں نے تالیاں بجائیں۔ بعدازاں رانا ثنا اللہ کو بگھی میں ہی جلسہ گاہ لایا گیا۔