23مارچ تک ملک میں نوازشر یف کی ”چھاپ “لگ جائیگی یا وہ گھر جائیں گے‘ شیخ رشید احمد کا دعویٰ، فوج ملک سے کر پشن کاخاتمہ چاہتی ہے اور سیاسی پارٹیاں اپنی کر پشن بچانے کیلئے نوازشر یف کا مجبوری کے تحت ساتھ دے رہے ہیں ‘ جنر ل راحیل شر یف ملک کے پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے وزیر اعظم سے سب سے زیادہ مر تبہ ملاقات کر انکا ساتھ دیا ہے مگر حکومتی رویہ کی وجہ سے نتیجہ ”زیر و“نکلا ہے ‘ لگتا ہے (ن) لیگ کی حکو مت آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیہ کی ”مار “ہے حکمرانوں اور انکے حواریوں کی ”ٹائے ٹائے فش “ہوگئے ہیں‘ انٹر ویو
اتوار 15 نومبر 2015 21:22
لاہور/ اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید احمد نے دعویٰ کیا ہے کہ23مارچ تک ملک میں نوازشر یف کی ”چھاپ “لگ جائیگی یا وہ گھر جائیں گے فوج ملک سے کر پشن کاخاتمہ چاہتی ہے اور سیاسی پارٹیاں اپنی کر پشن بچانے کیلئے نوازشر یف کا مجبوری کے تحت ساتھ دے رہے ہیں ‘ جنر ل راحیل شر یف ملک کے پہلے آرمی چیف ہیں جنہوں نے وزیر اعظم سے سب سے زیادہ مر تبہ ملاقات کر انکا ساتھ دیا ہے مگر حکومتی رویہ کی وجہ سے نتیجہ ”زیر و“نکلا ہے ‘ لگتا ہے (ن) لیگ کی حکو مت آئی ایس پی آر کے ایک اعلامیہ کی ”مار “ہے حکمرانوں اور انکے حواریوں کی ”ٹائے ٹائے فش “ہوگئے ہیں ۔
اپنے ایک انٹر ویو میں آئین کی بات کر نیوالے حکمرانوں نے اس آئین کے نیچے لوٹ مار کر نے میں مصروف ہیں اور خورشید شاہ بارباراپنا موقف بدل رہے ہیں کہ کیونکہ پیپلزپارٹی کی اپنی بھی فکر ہے ۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ پنجاب میں بھی نیب کی کاروائیوں کی بات ہو رہی ہے مگر مجھے یقین ہے موجودہ نیب اور حکمرانوں کے ہوتے ہوئے پنجاب میں نیب کسی کو نہیں پکڑ ے گی۔
ایک سوال کے جواب میں شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ آرمی چیف جنرل راحیل شر یف23مارچ تک فیصلہ کر لیں گے وہ حکمرانوں کو برداشت کر یں گے یا حکمرانوں کو اٹھا کر باہر پھینک دیں گے کیونکہ فوج ملک کو تباہ ہو تا نہیں دیکھ سکتی ہے ۔ انہوں نے کے دوتہائی اکثر یت کی بات کر نیوالوں کی دم پرجب پاؤں رکھا جاتا ہے تو انکی چیخیں نکل جاتی ہے اور معاہدہ کر کے ملک سے بھاگ جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سڑ کوں اور پلوں سے نہیں تر قی اور خوشخالی سے ہی قائم رہتے ہیں اور جب عوام حمام بنا جائے تو ملکی حالات یہی رہیں گے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.