سوات ،لوئر دیر اور اسکے گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس،شدت 4.8 ریکارڈ کی گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 15 نومبر 2015 21:12

سوات ،لوئر دیر اور اسکے گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف وہراس،شدت ..

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) سوات ،لوئر دیر اور اسکے گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا،زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو سوات لوئر دیر اور اسکے گردنواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر سکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی ،زلزلے کا مرکز افغانستان میں کوہ ہندوکش میں تھا ،زلزلے کی گہرائی 160کلومیٹر زیر زمین تھی ۔زلزلے سے عوام میں خوف وہراس پھیل گیا۔

متعلقہ عنوان :