لاہور‘ پو لیس کی باغبانپورہ میں کارروائی‘ بھارتی خاتون جاسوس کو گر فتار کر لیا،قبضے سے بھارتی موبائل سم اور موبائل کارڈ کے علاوہ بھی اہم دستاویزات برآمد‘ مزید گرفتاریوں کا امکان

اتوار 15 نومبر 2015 20:20

لاہور‘ پو لیس کی باغبانپورہ میں کارروائی‘ بھارتی خاتون جاسوس کو گر ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔15نومبر۔2015ء) پو لیس نے لاہو ر کے علاقہ باغبانپورہ سے جاسوس بھارتی خاتون عمرانہ کو گر فتار کر لیا ‘ملزمہ کے قبضے سے بھارتی موبائل سم اور موبائل کارڈ کے علاوہ بھی اہم ثبوت ملے ہیں جبکہ ملزمہ کی نشاندہی پر مزید گر فتاریوں کا بھی قومی امکان ہے ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اتوار کے روز پو لیس اور دیگر قانون نافذ کر نیوالے اداروں نے خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کر بھارتی انٹیلی جنس ادارہ ”را “کی ایجنٹ 28سالہ بھارتی جاسوس خاتون عمرانہ کو گر فتار کیا ہے تاہم پو لیس کا کہنا ہے کہ عمرانہ اسکا اصل نام ہے یا نہیں اس حوالے سے تحقیقات جاری ہے اور اس سے حاصل ہونیوالی معلومات کے بعد مزید گر فتاریوں کیلئے چھاپے مار ے جا رہے ہیں جس میں مزید گر فتاریوں کا بھی امکان ہے ۔

متعلقہ عنوان :